ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جیٹ ایئر ویز کے سیکورٹی ہیڈ گرفتار، 30کروڑ کی زمین قبضہ کرنے کا الزام

جیٹ ایئر ویز کے سیکورٹی ہیڈ گرفتار، 30کروڑ کی زمین قبضہ کرنے کا الزام

Sun, 02 Jul 2017 21:00:59  SO Admin   S.O. News Service

صاحب آباد،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)غیر قانونی طریقے سے زمین قبضہ کرنے کے الزام میں جیٹ ایئر ویز( (Jet Airwaysکے سیکورٹی ہیڈ اونیت سنگھ بیدی کو صاحب آبادسے گرفتار کیا گیا ہے۔الزام ہے کہ اونیت سنگھ بیدی نے غازی آباد میونسپل کی زمین پر قبضہ کیا ہے، جس کی قیمت تقریبا 30کروڑ روپے ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس نے اونیت سنگھ بیدی کو پوچھ گچھ کے نام پر گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق اونیت سنگھ بیدی نے فرضی کاغذات تیار کرکے میونسپل کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔
اس معاملے میں 21جون کو کارپوریشن حکام نے پولیس میں شکایت دی تھی۔اس کے بعد پولیس نے الزامات کی تفتیش شروع کی اور اتوار کی صبح بیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔جیٹ ایئر ویز کے ریٹائرڈ نائب صدر (سیکورٹی)اونیت سنگھ بیدی ممبئی میں تعینات تھے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (شہر)غازی آباد،اکشے تومر نے بتایا کہ کرنل بیدی کو جنوبی دہلی میں واقع پنچ شیل پارک میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیٹ ایئر ویز کے حکام کو گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اس پر پریس کانفرنس بھی کر سکتی ہے۔


Share: